محمد ثقلین کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتاہے‘چیئرمین سلیکشن کمیٹی

ہفتہ 23 ستمبر 2006 13:48

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 ستمبر2006 )قومی ہاکی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ کپتان محمد ثقلین کو شہناز شیخ پر تنقید کرنے پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔محمد ثقلین نے کچھ دن پہلے ایک بیان میں ورلڈ کپ میں ناکامی کا ذمہ دار قومی ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ کو قرار دیا تھا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سلیکشن کمیٹی خالد محمود کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی رو سے کوئی کھلاڑی خراب کارکردگی پر دستے کے کسی رکن پر کھلے عام تنقید نہیں کرسکتا ۔

محمد ثقلین کو شہناز شیخ کے خلاف بیان دینے پر کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے جرمنی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں چھتی پوزیشن حاصل کی تھی ثقلین نے کہا تھا کہ ہاکی میں کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب کوچنگ جدید خطوط پر کی جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں