اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس کل لاہور میں‌ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس کل لاہور میں‌ہوگا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24ستمبر 2006) پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اہم اجلاس پیر کو فیڈریشن کے صدر میرظفراﷲ جمالی کی زیر صدارت لاہور میں ہورہاہے۔اجلاس میں‌فیڈریشن کے عہدیداروں‌کے علاوہ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔تاہم قومی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ جدہ میں‌ موجودگی کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں‌کرسکیں گے۔

(خبر جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے صدر اور سابق وزیراعظم نے ورلڈکپ کے بعد کھلاڑیوں‌اور کوچ کے اختلافات کی خبروں کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور کھلاڑیوں‌کو ذرائع ابلاغ میں‌کسی قسم کا بیان جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔کل کے اجلاس میں‌کپتان محمدثقلین ہاکی ورلڈکپ میں‌قومی ٹیم کی غیرمعیاری کارکردگی کے بارے میں‌ رپورٹ پیش کریں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں