آئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ‌کی سماعت میں شرکت کیلئے انضمام الحق لندن روانہ

اتوار 24 ستمبر 2006 21:11

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24ستمبر 2006) پاکستان کرکٹ‌ٹیم کے کپتان انضمام الحق آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ‌کے تحت سماعت میں‌پیش ہونے کیلئے لاہورسے لندن روانہ ہوگئے۔کیس کی سماعت سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری رنجن مدوگالے کریں گے۔انضمام الحق پی سی بی کے مقررکردہ وکلاء سے صلاح مشورے کی خاطر دو روز قبل لندن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کپتان پرمتنازع اوول ٹیسٹ کے امپائرزکی جانب سے دو الزامات کا سامنا ہے ۔بال ٹیمپرنگ اور کھیل کی اسپرٹ خراب کرنےکے دونوں الزامات میں‌ قصور وارثابت ہونے پر انضمام الحق پر چارٹیسٹ یا آٹھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پابندی عائد ہوسکتی ہے۔تاہم انضمام الحق اور ان کے وکلاء پراعتماد ہیں کہ انہیں ان الزامات سے ‌باعزت بری کردیا جائے گا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں