عمر اکمل کی دوران سفر بس میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی دوران سفر بس میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،بنگلہ دیش لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر ڈانس کیا ۔گینگنم کے بعد اب بس ڈانس بھی منظر عام پر آگیا ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم راجشاہی کنگز کے کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر پاکستانی کرکٹر عمر اکمل بلے باز سے ڈانسربن گئے اور بس ڈانس متعارف کروا دیا ۔ عمر اکمل کے ٹھمکوں نے پوری بس میں ہلچل مچا دی اور ساتھی کھلاڑیوں سے بھرپور داد وصول کی ۔ عمر اکمل نے ویسٹ انڈین کرکٹر کیرسک ولیمز کو بھی اپنے ساتھ نچایا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں