اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںسری لنکا نے دورہ پاکستان کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے،اعجازبٹ

سری لنکا نے دورہ پاکستان کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے،اعجازبٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء)چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سری لنکن حکام نے اُنہیں دورہ پاکستان کی مکمل یقین دہانی کروائی ہے ۔ وہ ملائشیا سے لاہور واپسی پر ائرپورٹ میں‌ صحافیوں ‌سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(خبر جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ملائشیا میں ‌اُن کی سری لنکن عہدیدران سے بات ہوئی ہے اور وہ آئندہ ایک دو روز میں ‌دورہ پاکستان کا شیڈول منظورکر کے بھیج دیں ‌گے ۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر شعیب ملک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں انہیں گورننگ باڈی نے کپتان منتخب کیا تھا اور اُن کے مستقبل کا فیصلہ بھی گورننگ باڈی کرے گی ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں