قومی ہاکی چیمپئن 23جنوری سے شروع ہوگی

منگل 6 جنوری 2009 19:40

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جنوری2009 ) 56ویں قومی ہاکی چیمپین شپ 23جنوری سے 5فروری تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔ چیمپین شپ کا ابتدائی راؤنڈ 23جنوری سے 28جنوری تک جبکہ فائنل راؤنڈ 30جنوری سے5فروری تک کھیلا جائے گا۔ چیمپین شپ میں شرک کے لئے17محکموں ، چاروں صوبوں اور اسلام آباد کی ٹیم کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ کے ڈراز کاا علان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ جن محکموں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں واپڈا، سوئی سدرن گیس، پی ٹی وی، پی اے ایف، پی آئی اے، کسٹمز، پولیس، نیوی، این بی پی، آرمی، کے ای ایس سی، پی او ایف، پورٹ قاسم، ایچ بی ایل، ریلویز، ایچ ای سی اور پاکستان سٹیل ملز شامل ہیں۔ اسلام آباد کی ٹیم میں آذاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، فاٹا اور شمالی علاقہ جات کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں