اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںملازمتوں پر بحال کرکے ہمارے بچوں کو بھوکے مرنے سے بچایا جائے ، پی سی ..

ملازمتوں پر بحال کرکے ہمارے بچوں کو بھوکے مرنے سے بچایا جائے ، پی سی بی کے فارغ کیے گئے ملازمین کا صدر سے مطالبہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔09جنوری 2009 ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمتوں سے فارغ ہونے والے غریب چھوٹے ملازمین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو فوری طورپر ان کی ملازمتوں پر بحال کرکے ان کے بچوں کو بھوکے مرنے سے بچایا جائے انھوں نے کہا کہ محرم الحرام میں ہمیں ملازمتوں سے فارغ کرکے دور یزید کی یاد تازہ کی گئی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ اگر پی سی بی کے اخراجات کم کرنا چاہتا ہے تو وہ چار چار لاکھ سے زیادہ تنخواہیں لینے والے پی سی بی افسروں کی تنخواہیں اور مراعات کم کرے سو سے زیادہ فارغ ہونے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ اگر ان کو ملازمتوں پر بحال نہ کیا گیا تو ان کی اور ان کے بچوں کی بھوک سے موت کی زمہ داری پاکستان کرکٹ بورڈ پر ہوگی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں