افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان کا 10روزہ دورہ کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئی ‘سیکورٹی کے انتظامات پر ریلوے انتظامیہ کی تعریف

ہفتہ 10 جنوری 2009 19:44

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جنوری2009 ) افغانستان کرکٹ ٹیم پاکستان کا 10روزہ کامیاب دورہ کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئی اس دوران انہوں نے 2میچ جیتے دو ہارے۔ ریلوے اسٹیڈیم میں میچ کے دوران مہمان ٹیم کے منیجر محمد طیب اور کپتان ٹوروز مینگل نے پاکستان سپورٹمین ویلفیئر ایسوسی ایشن اینڈ رائیٹر اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل منظور علی عارف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میری نظر سے ایک بہترین ملک ہے اور یہاں کی عوام امن پسند اور مہمان نواز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے انتظامات بڑے مثال تھے جس پر ہم جنرل منیجر ریلوے فاروق عزیز نائب صدر‘ سعید اقبال خان‘ سیکرٹری جنرل رانا ابرار انور‘ سپورٹس آفیسر راشد محمود بٹ اور ریلوے پولیس‘ پنجاب پولیس کے اعلیٰ حکام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کوارڈنیٹر اعجاز شاہ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا دورہ کامیاب بنایا اس دوران ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کو عامر سہیل‘ راشد لطیف‘ علی ضیاء‘ عاقب جاوید اور دوسرے ٹیسٹ کرکٹر نے کرکٹ کے داؤ پیچ سکھائے ہم ان کے بھی شکر گزار ہیں ‘ آخری میچ میں جو ریلوے اسٹیڈیم کی خوبصورت گراؤنڈز پر کھیلا گیا مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 40اوورز میں 214رنز بنائے‘ محمد نبی 36‘ احمد شاہ 30‘شفیق اللہ 24‘سمیع اللہ 21‘حسنی گل عابد24ناٹ آؤٹ اور نو روز مینگل نے 19رنز بنائے‘ تنریل الطاف نے 444‘عامر شہزاد 2/38وکٹ حاصل کیں۔

ہولی فیلڈ انڈسٹریز نے 2کھلاڑیوں کے نقصان پر اسکور پورا کر لیا رضوان ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 89ناٹ آؤٹ‘ سہیل ادریس 60ناٹ آؤٹ اور جہانگیر نے 43رنز بنائے‘ احمد شاہ 1/29‘ مہر واعظ 1/16وکٹ حاصل کیں۔طاہر شاہ اور اکرم رحنا ایمپائر جبکہ مسعود احمد اسکورر تھے‘ آخر میں سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈاریکٹر پی سی بی عامر سہیل اور سیکرٹری ریلوے سپورٹس بورڈ رانا ابرار انور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں