محمد یوسف کے متبادل کھلاڑی کیلئے غور

پیر 12 جنوری 2009 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء)قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بلے باز محمد یوسف کے متبادل کھلاڑی کے لیے فیصل اقبال اور اظہر علی کے ناموں پر غورکیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے آسٹریلیا میںموجود فاسٹ باﺅلر عمر گل اور سہیل تنویر کو سترہ جنوری تک وطن واپس پہنچ کر کراچی میں منیجر یاور سعید کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سری لنکاکیخلاف ون ڈ ے سیریز کے لیے حتمی پندرہ رکنی اسکواڈ تشکیل کے حوالے سے کوچ انتخاب عالم شریک ہوں گے جبکہ کپتان شعیب ملک سے ٹیلی فون پر مشاورت کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں