قائد اعظم ٹرافی،لاہورشالیمار اور واپڈا کا میچ ڈرا

پیر جنوری 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2008ء) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے میں لاہورشالیمار اور واپڈا کی ٹیمیں کے مابین کھیلا جانے والا میچ ہرجیت کے بغیر ختم ہوگیا۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز کھیل کے اختتام پر واپڈانے چھ وکٹوں کے نقصان پر 303رنز بنائے تھے کہ امپائرز نے میچ کے اختتام کا اعلان کردیا۔آخری روز واپڈاکی جانب سے بلال خلجی اور عامر سجاد نے سنچریاں سکور کیں ۔

اس سے قبل لاہور شالیمار کی ٹیم واپڈاکی پہلی اننگز330رنز کے جواب میں 477رنزبناکرآؤٹ ہوئی ،شالیمار کی جانب سے رضاعلی نے183اور عابد علی نے 141رنز کی اننگز کھیلی،دیگربیٹسمینوں میں کپتان ذوالقرنین حیدر50رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سلمان خان نے25،آصف رضا 19،احمدڈار9اور سلمان رحت نے 8رنز بنائے۔

(جاری ہے)

بولنگ میں واپڈاکی جانب سے کاشف رضا نے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجبکہ سرفراز احمد ،نواز سردار اورسعد نسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے چوتھے روز واپڈا کے دونوں اوپنرزعدیل ناصر اور عتیق الرحمن اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم عامر سجاد نے118اور بلال خلجی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 116رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو بحران سے نکالا،دیگر بیٹسمنیوں میں پہلی اننگز میں سنچری سکورکر نے والے نواز سردار نے42 اور سعد نسیم نے 8رنز بنائے جبکہ شہباز بٹ اور عدیل احمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔لاہور شالیمار کیجانب سے سلمان رحت نے تین،محمد نوید ،گلفام مصطفیٰ اور سلمان خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ کے دوران امپائرنگ کے فرائض ندیم غوری اور ڈیسانائیکے نے سرانجام دئیے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments