جونیئر ٹیموں کے دورہ کیلئے پی سی بی کا چارممالک سے رابطہ کافیصلہ

پیر 12 جنوری 2009 21:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2008ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈر19اور پاکستان اکیڈمی ٹیم کے دورہ کے چارممالک سے رابطے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد الیاس کے مطابق ٹیموں کے ٹورز کیلئے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ ،سری لنکا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جائیگا تاکہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ میسر آسکے ،انہوں نے کہاکہ قومی جونیئر ٹیم کے بھارت کے خلاف سیریز منسوخ ہونے کے بعد ہمارے پاس کافی وقت بچ گیا ہے جسے بہتر اندازمیں استعمال کرنے کیلئے متبادل ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ29جنوری سے کراچی اور اسلام آباد میں دوروزہ انڈر16میچز کھیلے جائیں گے جہاں جونیئرسلیکشن کمیٹی کے اراکین کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیکر باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کرینگے۔ایک سوال کے جواب میں محمد الیاس کا کہنا تھا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلئے کھلاڑیوں کاانتخاب قائداعظم ٹرافی کے اختتام پر کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں