اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںسری لنکا کے خلاف کامیابی کیلئے فاسٹ وکٹیں بنانا ہونگی،شعیب ملک کی میڈیا ..

سری لنکا کے خلاف کامیابی کیلئے فاسٹ وکٹیں بنانا ہونگی،شعیب ملک کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہاہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز مشکل ہوگی اور مہمان ٹیم کو مسلسل انٹرنینشل کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے ایڈوانٹیج حاصل ہے۔گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ساتھی کھلاڑیوں کامران اکمل ،سلمان بٹ اور مصباح الحق کے ہمراہ نیٹ پریکٹس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ سری لنکا کے برعکس پاکستانی کھلاڑی چاروزہ فسٹ کلاس میچز کھیلتے رہے ہیں اس لیے وہ بھی فارم میں ہیں اورشائقین کو سیریز کے دوران اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اجنتھا مینڈس اور مرلی دھرن دونوں کو تمام پاکستانی بیٹسمین ماضی میں کھیل چکے ہیں اس سیریز کیلئے بھی ہم دونوں مہمان سپنرز سے نبٹنے کی منصوبہ بندی کرینگے اور میں پرامید ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں سے خوش اسلوبی سے عہدہ براں ہونگے۔

(خبر جاری ہے)

قومی کپتان نے کہاکہ سیریز میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہوگی کیونکہ پاکستان اور برصغیر کی وکٹوں پر کوئی بھی ٹیم غیرمتوقع کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے البتہ جوٹیم اچھی فیلڈنگ کرکے پچیس سے تیس رنز بچائے گی اس کو فائدہ ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہاکہ سری لنکا کے پاس دنیا کا سب سے طاقتور سپن اٹیک موجود ہے اس لیے ہمیں فاسٹ وکٹیں تیار کرنی چاہیں کیونکہ پاکستانی ٹیم کی اصل قوت بھی فاسٹ باؤلنگ ہے۔سلیکشن کمیٹی کی بجائے ہوم سیریز میں پلینگ الیون منتخب کرنے کا اختیار کپتان نائب کپتان اور کوچ کو ملنے کو شعیب ملک نے خوش آئند قرار دیا اور کہاکہ جولوگ موسم وکٹ اور حالات سے آگاہ ہوتے ہیں انہیں ہی ٹیم کے حتمی انتخاب کا حق ہونا چاہیے اور یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں