پی ایس ایل کے فائنل کیلئے آج سے آن لائن ٹکٹ 500، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے

قذافی سٹیڈیم لاہور سے متصل دوکانیں بھی فائنل تک بند کردی جائیں گی

منگل 28 فروری 2017 11:04

لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) پی ایس ایل کے فائنل کے لیے کل منگل کے روز سے آن لائن اور آئوٹ لیٹس پر ٹکٹ 500، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار روپے میں فروخت کیے جائیں گے ،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تقریباً 25 ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے جب کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے 4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگی جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جنرل انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی اور یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں،قذافی سٹیڈیم لاہور سے متصل دوکانیں بھی منگل کے روز سے فائنل تک بند کردی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں