شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز بدھ کے روز سے آن لائن اور آئوٹ لیٹس کے ذریعے شروع کردیا

بدھ 1 مارچ 2017 11:38

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز بدھ کے روز سے آن لائن اور آئوٹ لیٹس کے ذریعے شروع کردیا
لاہور ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے پانچ مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ ٹو کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز بدھ کے روز سے آن لائن اور آئوٹ لیٹس کے ذریعے شروع کردیا ۔آن لائن ٹکٹس Q-TICKETS.COMپر یکم مارچ سے چار مارچ تک صبح دس بجے سے رات 8بجے تک دستیاب ہوں گے جبکہ بنک آف پنجاب کی مختلف برانچوں کے ذریعے بھی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ان برانچز میں مین برانچ ایجرٹن روڈ ،سکوئر ماڈل ٹائون ،مال ویوپلازہ بنک سکویئر،صدر بازار برانچ لاہور کینٹ ،کمرشل بلاک ڈی ایچ اے ،298اے نیو مسلم ٹائون،مین کیلوری برانچ ،2-Aگرائونڈ فلور عمیر پلازہ ،کمرشل زون ،کریم بلاک علامہ اقبال ٹائون لاہور ،بی او ؛پی ٹاور مین بلیوارڈ گلبرگ ،جوہر ٹائون برانچ ،308زیڈ بلاک ڈی ایچ اے ،والٹن روڈ لاہور کینٹ ،1-c/1 آمنہ ریحان پلازہ مین بلیووارڈ فیصل ٹائون ،سروسز ہسپتال برانچ جیل روڈ ،علی بلاک نیو گارڈن ٹائون لاہور شامل ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل فائنل کے لیے 4 انکلوژرز عمران خان، فضل محمود، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ٹکٹ 12 ہزار روپے کی فروخت کی جارہی ہے ۔ اے ایچ کاردار، رمیز راجہ، جاوید میاں داد اورعبدالقادر انکلوژرز کی ٹکٹ 8 ہزار میں فروخت ہوگی جب کہ حنیف محمد، ماجد خان، ظہیر عباس، امتیاز احمد، سعید احمد، انضمام الحق، نذر محمد اور قائد انکلوژرزکے لیے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جنرل انکلوژرز میں داخلہ فیس 500 روپے کی ہوگی اور یہ انکلوژرز سعید انور اور سرفراز نواز کے نام سے منسوب ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں