ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی طرف سے بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی طرف سے بہترین کارکردگی پر افسران و اہلکاروں میں نقد انعام و تعریفی اسنادتقسیم کی گئیں۔ نقد انعام و تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں اینٹی رائٹ فورس کو بہترین تربیت فراہم کرنے والے ماسٹر ٹرینرز شامل ہیں۔ انعام حاصل کرنے والے ماسٹر ٹرینرز میں سب انسپکٹرز فاروق اعظم اور عاطف مجید ،اے ایس آئی طیب احسان ، علی رضا ،عدیل عاشق اور فرحت اللہ شامل ہیں۔

ماسٹر ٹرینرز نے زیرتربیت 1400 ریکروٹس کو پندرہ روزہ اینٹی رائٹ کورس کی تربیت فراہم کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمّد وقاص نذیر نے پولیس مقا بلے میں ڈاکوؤں کا گینگ گرفتار کرنے پر تھانہ سول لائنز، محافظ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پیرو فورس کے افسران و اہلکاران کو نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

پولیس افسران و اہلکاروں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا کر ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور غیرملکی نقدی برآمد کی تھی۔

نقد انعام اور تعریفی اسناد حاصل کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں میں انسپکٹر محمد عادل کھچی، سب انسپکٹر محمد افضل،اے ایس آئی منیر احمد اور فیاض احمد شامل ہیں۔ انعام حاصل کرنے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل غلام مصطفی ، شعبان علی اور محمد اصغر، کانسٹیبل بلال احمد ،مظفر حسین اور سلطان رفیق ، کانسٹیبل محمد شبیر، ساجد حسین ،مجاہد علی، یاسر اقبال، زبیر احمد اور جمشید اشرف ، کانسٹیبل احسن انور، محمد فہد ،محمد عثمان، محمد عمر ، محمد وقاص اور عامر ، ڈرائیور کانسٹیبل محمد افضل ،اللہ رکھا اور محمد رمضان شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں