آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک گرم رہیگا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میںموسم گرم و خشک گرم رہیگا، تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آج اتوار کے روز چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آ ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور سندھ میں گرم ر ہنے کے ساتھ مالاکنڈ، پشاور،کوہاٹ،بنوں، مردان،گوجرانوالہ،راولپنڈی ڈویثرن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت شہید بینظیرآباد41،مٹھی،پڈعیدن، ٹنڈوجام،سکرنڈ اور دادومیں39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ر پو ر ٹ کے مطابق گذ شتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لاہور31 ،فیصل آباد31 ، ملتان33 ، سر گودھا میں 32 ، پشاور 30 ، کراچی 35 ، سکھر38 اسلام آبا29 ، مری 17،کوئٹہ 26 اور چترال میں28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں