لاہور ، گرمی کے موسم میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت،41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

منگل 23 اپریل 2019 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) لاہور میں گرمی کے موسم میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت،41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں شدید گرمی، تیز دھوپ کے باعث درجہ حرارت 41ڈگری ریکارڈکیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہا۔فیصل آباد 40 ڈگری، ملتان41،سیالکوٹ40،گجرات39،قصور40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم خشک رہنے کا امکان ہے۔آئندہ دو روز کے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں