صوبائی دارالحکومت میںموسلادھار بار ش سے موسم خوشگوار ہو گیا

ہفتہ 24 اگست 2019 18:21

لاہور۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) صوبائی دارلحکومت میںموسلادھار بار ش سے موسم خوشگوار ہو گیا‘غازی آباد‘ صدر‘ دھرم پورہ ائر پورٹ جوڑے پل ،بوڑھ والا چوک، مال روڈ، ڈیوس روڈ کے علاقوں میں ہونے والی بارش کے بعد چلنے والی ہوا سے گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ،محکمہ موسمیات نے لاہور میں وقفے وقفے سے مزیدبارش کی پیش گوئی کر دی‘لاہور کا زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 35جبکہ کم ازکم 26ڈگری رہنے کا امکان ہے‘سول ایوی ایشن نے بھی چھوٹے طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف سے قبل کنٹرول ٹائور کی ہدایت پر عمل کرنے کا کہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں