ْآئندہ 24گھنٹوں کے دورا ن ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دورا ن ملک کیبیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا تا ہم گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں مختلف مقامات پرآندھی ،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،گزشتہ24گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا،تاہم گوجرانوالہ ،راولپنڈی،کشمیر میں چندمقا مات پر با رش ہوئی، جمعرات کے روز لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ36 اور کم سے کم 34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تنا سب84 فیصد تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں