پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند،موٹروے پولیس کی ڈرائیورں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:31

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند،موٹروے پولیس کی ڈرائیورں کو محتاط رہنے کی ہدایت
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی زد میں ہیں ، لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹرے وے پر دھند چھائی ہوئی ہے جس کے باعث موٹروے کو ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ترجمان موٹر وے پولیس نے مسافروں اور ڈرائیوروں کو آگاہ کیا ہے کہ قومی شاہراہ لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی اور فیصل آباد،چوہنگ، مو ہلنوال مراکہ اور مانگاہ منڈی، پتوکی، پھول نگر سمیت دیگر علاقے شدید دھند کے لپیٹ میں ہیں۔

موٹروے پولیس نے جاری کردہ اعلامیہ میں ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی کہ سفر کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیں، دوران سفر فوگ لائٹوں کا استعمال کریں۔.موٹر وے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی کہ قومی شاہراہوں پر پھیلی دھند کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، تیز رفتاری سے گریز کیا جائے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے سفر کریں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130سے رابطہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں