لاہور سمیت پنجا ب کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر بر قرار

منگل 21 جنوری 2020 12:49

لاہور سمیت پنجا ب کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر بر قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجا ب کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر برقرارہے، محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران با لا ئی پنجاب کے بعض علاقوں لاہور ، اسلا م آ با د،سیا لکوٹ ، سرگودھا،فیصل آ با د، گو جرانوالہ ،گجرات ، نارووال ، سا ہیوال، ملتا ن ،اوکا ڑہ،اور رحیم یا ر خا ںمیں بارش کا امکان ہے، اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، جبکہ شا م کے وقت دھندچھائے رہنے کی توقع ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںبعض علاقوں میں کہیں کہیں با رش ہوئی اور موسم سرد رہا ۔

(جاری ہے)

منگل کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 7 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 5 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب71 فیصد رہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں