پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے سا تھ با رش کا امکان

بدھ 26 فروری 2020 14:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے سا تھ با رش کی پیشگوئی کر دی،محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران اسلام آباد سمیت راولپنڈی، جہلم،لاہور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالہ،گجرات،نارووال،ساہیوال،ملتان ، ڈی جی خا ن، ملتان، اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںتیز ہوائوں اور گرج چمک کے سا تھ با رش کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتہ کے روز تک جا ری رہنے کا امکا ن ہے،علاوہ ازیں مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے سا تھ با رش اور پہا ڑوں پر برف با ری کا امکا ن ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباداورملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک اور با لا ئی علاقوں میں سرد رہا،بدھ کے روز صو با ئی دا رالحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب74 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 سینٹی گریڈاور کم سے کم10سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں