لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میںٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 4 جولائی 2020 00:05

لاہور۔03ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍجولائی(اے پی پی ) محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدیدگرم اور مرطو ب رہنے کا امکان ہے،تاہم خیبر پختونخواہ،بالائی پنجاب, گلگت بلتستان، اسلام آباداورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطا بق لاہورسمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر شہروںراولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ،خوشاب، سرگودھا،میانوالی،مری، سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، منڈی بہائوالدین، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل ّآباد میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکاٍن ہے۔

گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔ جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم38 ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ41 ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب57 فیصد تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں