شدید دھند اورتکنیکی مسائل کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے اورجانے والی 16 پروازیں منسوخ ،21 تاخیر کا شکار

مختلف ٹرینیں بھی گھنٹوںتاخیر کا شکار رہیں،ہوائی جہاز اور ٹرین سے سفر کرنے والوںاورعزیزو اقارب کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا

بدھ 20 جنوری 2021 12:07

شدید دھند اورتکنیکی مسائل کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے اورجانے والی 16 پروازیں منسوخ ،21 تاخیر کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) شدید دھند اورتکنیکی مسائل کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے اورجانے والی 16 پروازیں منسوخ جبکہ 21 پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، مختلف ٹرینیں بھی گھنٹوںتاخیر کا شکار رہیں۔ناس ائیر لائن کی ریاض سے آنے والی پرواز 317 ،نجف سے آنے والی پرواز 341 ،سرین ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 ،بلیو ائیر لائن کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 417 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 241 ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306 ،ناس آئیر لائن کی ریاض جانے والی پرواز 318 ،نجف جانے والی پرواز 342 ،بلیو ائیر لائن کی دبئی جانے والی پرواز 416 ،سرین ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 521 ،بلیو ائیر لائن کی جدہ جانے والی پرواز 4700 ،بلیو ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 405 ،اتحاد ائیر لائن کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242 ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 307 جبکہ بلیو ائیر لائن کی شارجہ جانے والی پرواز 412 منسوخ ہو گئی۔

(جاری ہے)

قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 621 بارہ گھنٹے 15 منٹ ،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پراز 6885 چھ گھنٹے 20 منٹ ،ترکش ائیر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715 چھ گھنٹے 20 منٹ ،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322 ڈیڑھ گھنٹہ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز والی 303ایک گھنٹہ ،قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629 تین گھنٹے 30 منٹ ،عرب امارات کی دبئی جانے والی پرواز والی 625 چالیس منٹ جبکہ دمام جانے والی پرواز 884 تین گھنٹے چالیس منٹ تاخیر کا شکار رہی۔

شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بھی بری طرح متاثر رہا ۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے ،کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس 5گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ،عوام ایکسپریس 2گھنٹہ ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے 40منٹ ،فرید ایکسپریس2گھنٹہ ،جعفر ایکسپریس ساڑھے 4گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے جبکہ پاکستان ایکسپریس ڈھائی 2 گھنٹے تاخیر کا شکاررہی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں