سیف اللہ برادران حقیقی معنوں میں خوشحالی لانا چاہتے ہیں،شفقت اللہ خان

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ کونسلر شفقت اللہ خان خوئیداد خیل اور چیف آف خوئیداد خیل حاجی محمد اقبال خان نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی کوششوں سے لکی مروت کی بیو ٹیفیکیشن کے لئے ایک ارب روپے پیکج کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوٹی فیکیشن پیکج پر عملدرآمد سے لکی مروت ترقیاتی اضلاع کی صف میں شامل ہوجائے گا۔

میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے کہا کہ سیف اللہ برادران اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان لکی سٹی میں حقیقی معنوں میں خوبصورتی اور خوشحالی لانا چاہتے ہیں، بیوٹیفیکیشن پیکج کے تحت شہر بھر میں گلی راستوں کی پختگی کے ساتھ ساتھ ڈرینج اور سیوریج نظام بہتر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گرین بیلٹس قائم کئے جائیں گے، سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی اور اربن روڈز تعمیر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکج کی بدولت لکی شہر کا ناک نقشہ بدل جائے گا اور اسے صوبے کے خوبصورت ترین شہر کا درجہ ملے گا ۔یہی نہیں بلکہ شہریوں کے طرز زندگی میں نمایاں تبدیلیاں آئیں گی، صحت و صفائی کی صورتحال میں بہتری آنے سے بیماریاں ختم ہوں گی اور لوگ بنیادی سہولیات سے بہتر طور پر مستتفید ہوسکیں گے ۔ انہوں نے صوبائی وزیر صحت پر زور دیا کہ وہ لکی سٹی میں بیوٹیفیکیشن پیکج پر عملدرآمد میں بلدیاتی نمائندوں کی آراء کو فوقیت دیں کیونکہ انہیں گراس روٹ لیول پر عوامی مسائل کا ادارک ہے اور وہی اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں