حکومت نے اب تک عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کیا،پیپلز پارٹی لکی مروت

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی لکی مروت نے ادویات کی قیمتوں میں15فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے قیام سے لے کر اب تک عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے پی پی پی کے سابق تحصیل صدر دین محمد اور سٹی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ خان نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات انسان کی بنیادی ضرورت ہیں ان کی قیمتیں بڑھیں گی تو غریب لوگ استطاعت نہ رکھنے کی وجہ سے بیماریوں سے مریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ ماہ کے دوران بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا اب ادویات کی قیمتیں بھی15فیصد بڑھا دی گئی ہیں اورضمنی بجٹ کی صورت میں مہنگائی کا نیا طوفان لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت بتائے کہ وہ عوام کو ریلیف کب دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا سارا وقت اپوزیشن کو چور اور ڈاکو پکارپکار کر ضائع کررہے ہیں کیونکہ ملکی مسائل کا بحران، معاشی بحران کا خاتمہ اور عوام کی بہتری ان کی ترجیحات میں سرے سے شامل ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضرورتوں کی قیمتیں بڑھاکر موجودہ حکومت خود اپنے پیروں پر کلہاڑی چلارہی ہے اور اسے گرانے کے لئے شاید اپوزیشن کی ضروت ہی نہ پڑی

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں