لکی مروت ،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر ادویہ فروشوں کی ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال

جمعرات 15 جولائی 2021 18:50

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) لکی مروت میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی اپیل پر ادویہ فروشوں نے ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال کی، ہڑتال کے سبب شہر بھر میں میڈیکل سٹور بند رہے اور شہریوں کو اپنے مریضوں کے لئے ادویات کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، ایسوسی ایشن کی اپیل پر لکی سٹی سمیت سرائے نورنگ، درہ پیزو،گمبیلا،تجوڑی اور دوسرے شہروں میں بھی میڈیکل سٹورز بند رہے۔

(جاری ہے)

سرائے نورنگ میں کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس نے احتجاجی ریلی بھی نکالی جس میں شرکاء نے ایڈوانس ٹیکس نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے ۔صدر قاری ضیاء الرحمان اور جنرل سیکرٹری حفیظ گل نے ریلی کی قیادت کی جو پھاٹک کے مقام پراختتام پذیر ہوئی۔ ادھر کیمسٹ ایسوسی ایشن لکی مروت کے صدر بشیر خان زنگی خیل نے ایڈوانس ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا فیصلہ فوری واپس لے ورنہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل سٹوروں اور ادویہ فروشوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ہمارے مطا لبات تسلیم کئے جائیںاور ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں