ہوائی فائرنگ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائیاں تیز کردیں،24گھنٹے کے اندر 22نامزد ملزمان گرفتار

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:45

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) بہرام خیل ہوائی فائرنگ واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لئے مقامی پولیس نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 24گھنٹے کے اندر 22نامزد ملزمان گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عمران خان کے دفتر سے جاری تفصیلات کے مطابق گرفتا رملزمان میں اشتہاری مجرم بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،9پستول اور 317کارتوس برآمد کر لئے گئے ۔ ایک گرفتار ملزم تحسین اللہ نے پولیس کی طرف سے ریکارڈ کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ عید پر بہرام خیل نالہ گئے تھے جہاں انہوں نے ہوائی فائرنگ کی ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے غلطی ہوئی وہ توبہ تائب ہیں اور آئندہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں