لکی مروت،مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ایف سی بلوچستان کے اہلکار عدنان کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

اتوار 25 جولائی 2021 19:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) لکی مروت کے نواحی علاقے ناور خیل میں مستورات کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ایف سی بلوچستان کے اہلکار عدنان کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ عدنان(24سال) اپنے بھائی کامران (19سال) کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راستے میں لنگر خیل ہندال کے قریب ملزمان قیوم اور عرفان نے فائرنگ کردی جس سے عدنان زخمی اور کامران بال بال بچ گیا اور گورنمنٹ سٹی ہسپتال سے بنوں لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے جن کے خلاف تھانہ لکی مروت میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں