درخت دھرتی کا زیور ہیں ان سے ماحول صاف اور خوشگوار ہوتا ہے‘انعام الله خان

منگل 17 جولائی 2018 12:34

لکی مروت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام الله خان نے یونیورسٹی کے احاطے میں پودالگاکر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کے ملازمین اور طلبہ بھی موجود تھے‘ رجسٹرار انعام الله خان نے پودالگانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ درخت دھرتی کازیور ہیں ان سے ماحول صاف‘ خوشگوار اور خوبصورت ہوتاہے‘ یہی نہیں بلکہ یہ کرہ ارض پر زندگی کی بقاء کیلئے ازحد ضروری ہیں اگر ہم جنگلات میں اضافے پر توجہ نہ دی تو گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب سامنے آنے والی تباہی سے محفوظ نہیںرہ سکیں گے ‘ انہوں نے کہاکہ لکی مروت جیسے گرم علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری مہم ناگزیر ہے‘ انہوں نے یونیورسٹی طلبہ پر زور دیاکہ وہ اپنے علاقوں میں درختوں کی آفادیت سے متعلق عوامی شعور اجاگرکریں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں