صحت مندمعاشرے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں،ڈی سی لکی مروت کبیرآفریدی

جمعرات 25 اکتوبر 2018 13:57

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنرلکی مروت محمدکبیرآفریدی نے کہاہے کہ ایک صحت مندمعاشرے کیلئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف ہونے کی وجہ ہم بہت سے برائیوں سے بچ سکتے ہیںاس لئے ہمیں کھیلوں کے سرگرمیوں میں بھرپورحصہ لیناچاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے زیراہتمام گورنمنٹ مڈل سکول خوئیدادخیل لکی مروت میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔سکول آمد پربوائے سکائوٹس کے دستے نے ڈپٹی کمشنرکااستقبال کیا۔ڈپٹی کمشنرنے فیتہ کاٹ کرسپورٹس فیسٹیول کاباقاعدہ افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں