اپوزیشن جماعتیں ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں، ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان

ہفتہ 11 اگست 2018 19:59

لکی مروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی لکی مروت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25جولائی کے انتخابات ملک کے تاریخ میں سب سے آزاد ،منصفانہ اور شفاف ہوئے ہیں ، اپوزیشن جماعتیں شور کی بجائے قومی مفاد اور ملک کے کروڑوں عوام کے رائے و مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملک کی ترقی ،خوشحالی وترقی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین لکی مروت کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وفود نے پی ٹی آئی کے چیئرمین ومتوقع وزیراعظم عمران خان و دیگر قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے انہیں سینئر وزارت ، بلدیات ،پبلک ہیلتھ یا دیگر اہم وزارت دی جائے کیونکہ لکی مروت جنوبی اضلاع کا سب سے زیادہ پسماندہ ضلع ہے جو گزشتہ چالیس سالوں سے ہمارے ضلع کو کوئی صوبائی وزارت نہیں دی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان کووزارت دینے سے علاقے کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے وہ سرتوڑکوشش کرکے علاقے کوترقی کی راہ پرگامزن کریگا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں