لکی مروت ،ْنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے 18 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

اتوار 12 اگست 2018 15:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایک 18 سالہ نوجوان پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 18 سالہ ادریس بازار سے اپنے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ تھانہ تجوڑی کے قریب 3 نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔ ،ْتیزاب سے نوجوان کے چہرے سمیت جسم کے مختلف حصے بری طرح جھلس گئے ،ْنوجوان کو پہلے تجوڑی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے ڈی ایچ کیو بنوں منتقل کردیا گیا ،ْدوسری جانب پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں