سلیم سیف اللہ خان کا مٹو غزنی خیل کادورہ،

حاجی لیاقت علی خان وزیر کی والدہ مرحومہ کی فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:32

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان گذشتہ روز مٹو غزنی خیل میںحاجی لیاقت علی خان وزیر کی والدہ کی فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعاکی، جنوبی وزیر ستان کے ایم این اے علی وزیر، سابق ایم این اے غلام محی الدین ،سابق مشیر وزیراعلی ملک ریاض خان ، سابق ضلع ناظم اشفاق احمد خان ،آمیر مشال خان ،فرمان اللہ خان و دیگر بھی وہاں پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود مختلف اقوام کے مشران نے بھی سلیم سیف اللہ خان سے ملاقات کی اور علاقے کیلئے سیف اللہ برادران کی خدمات کو سراہتے ہوئے پسماندگی کو دور کرنے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے ان سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں