لکی مروت میں پولیو مہم کل پیر سے شروع ہوگی

محکمہ صحت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل ،ضلع بھر ، ٹرائیل سب ڈویژن میں ایک لاکھ 92ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائینگے

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:16

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) محکمہ صحت لکی مروت نے پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لئے انتظامات مکمل کرلئے، مہم کے دوران ضلع بھر اور ٹرائبل سب ڈویژن میں ایک لاکھ92ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے فوکل پرسن اور ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیٹر برائے ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ڈاکٹر نثار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہانگیر اعظم وزیر اور ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدوگل کی زیر نگرانی پولیو مکائو مہم کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے کے لئے ضلع لکی مروت میں782ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں699موبائل،47فکسڈ،27ٹرازٹ اور9رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹرائبل سب ڈویژن میں49ٹیمیں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی،موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر جبکہ فکسڈ ٹیمیں ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں بچوں کی ویکسی نیشن کریں گی، عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ و ذاتی گاڑیوں میں والدین کے ساتھ سفر کرنے والے بچوں کی ویکسی نیشن ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی اس کے علاوہ رومنگ ٹیموں سے خانہ بدوش گھرانوں اور افغان مہاجرین کیمپوں میں بچوں کی ویکسی نیشن کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے اور یہ نہ صرف بچوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے بلکہ انہیں دائمی اپاہج پن کا شکار بھی کرسکتا ہے اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اس موذی بیماری سے بچوں کو ہمیشہ کے لئے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں