بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے لکی مروت میں پروقار تقریب

منگل 25 دسمبر 2018 22:13

لکی مروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے گورنمنٹ شہید محمد غسان سنٹینیل ماڈل ہائی سکول لکی مروت میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اے ڈی او سپورٹس نثار محمد،سکول کے پرنسپل صفت اللہ خان سمیت دیگرسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کرام سمیت مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی اس موقع پر قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے مختلف سکولوں کے بچوں نے نعت پیش کئے اور ملی نغمے بھی گائے ۔اس کے علاوہ طلباء نے اردو اور انگریز ی میں مختلف تقاریر کے ذریعے قائداعظم محمد علی جناح کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب میں ایک طالب علم نے انگریزی میں ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت پر زبردست تقریر کیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں