جرگہ سسٹم کا معاشرے میں جرائم اور برائی کے خاتمے میں اہم کردار ہے‘ سلیم مروت

بہت سے مقدمات پولیس یا تھانے میں جانے سے قبل ہی خاتم ہوجاتے ہیں‘ بیان

بدھ 26 دسمبر 2018 22:15

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2018ء) لکی مروت کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سلیم مروت نے کہا ہے کہ جرگہ سسٹم معاشرے میں برائیوں اور جرائم کو ختم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک جرگہ کے دوران اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جرگہ کے نظام کے تحت بہت سے مقدمات پولیس تھانہ یا عدالتوں میں جانے سے قبل ہی حل ہوجاتے ہیں اور حکومت کا قیمتی وقت بچ جاتا ہے ۔

جرگہ میں موجود افراد نے گزشتہ سال 2017 ء فروری اور اپریل میں جرگوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر ریٹائرڈ وائرلیس آپریٹر سرفراز خان اور ان کے اہل خانہ کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قبیلہ ان ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ یاد رہے کہ سرفراز خان کا اکلوتا بیٹا 2014 ء مین قتل ہوچکا ہے جبکہ اس کے قتل میں ملوث افراد عدالت بری کر چکی ہے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں