لکی مروت ،ْ16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

جمعہ 11 جنوری 2019 13:20

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا سے تعلق رکھنے والی 16ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2019 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

لکی مروت کے علاقے بھانہ منجی والا کی رہائشی بچی کے والد افضل خان 16 دسمبر کو اسے بیماری کی حالت میں مقامی طبی مرکز لے گیا تھا۔طبی مرکز کے ڈاکٹروں نے بچی میں پولیوکی علامات کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا اور اس کے سمپل لیبارٹری تجزیہ کیلئے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوا دیے تھے۔نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی جانب سے بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں