لکی مروت، ورکنگ فوکس گرائمر ہائر سیکنڈری سکول نورنگ کے سٹاف کا مطالبات پورے نہ ہونے پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

جمعہ 15 فروری 2019 21:54

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2019ء) ورکنگ فوکس گرائمر ہائر سیکنڈری سکول نورنگ کے ریگولر سٹاف نے اپنے دیرینہ مطالبات پورے نہ ہونے پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا،احتجاج آل ریگولر ایمپلائیز ایسوسی ایشن (ایریا) کی کال پر گیا۔ادارے کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے بائیو میٹرک حاضری کا بائیکاٹ بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع ایریا کے نمائندوں ملک صلاح الدین اور محمد نثار نے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے حکام ان کے دیرینہ اور جائز مطالبات کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے،قانونی مدت پوری ہونے اور سالہا سال سے ملازمین کو ترقی نہیں مل رہی۔

انہوں نے کہا کہ کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن نہیں ہورہی جبکہ مختلف مدات میں کئی سالوں کے بقایا جات کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ادارے مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے بنائے گئے ہیں لیکن کرپٹ اور نا اہل افسران کی وجہ سے ان کی تعلیم کا مسلسل حرج ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر وہ کام چھوڑ ہڑتال اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے دفاتر کا گھیرائو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں