لکی مروت، پاک فوج کے تعاون کی بدولت سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پی ایس ایل میچز کامیابی سے کرانے میں کامیاب ہوئی، دین محمد

منگل 19 مارچ 2019 23:35

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کے تعاون کی بدولت سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پی ایس ایل میچز کامیابی سے کرانے میں کامیاب ہوئی جو دراصل پورے پاکستان کی کامیابی ہے اور اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار ہوگی یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے پی پی پی تحصیل لکی کے سابق صدر دین محمد اور سٹی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ خان نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کے کامیاب اور پر امن انعقاد سے دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے حکام نے اچھا تاثر لیا ہے اور اس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کی راہ ہموار ہوگی انہوں نے پاک آرمی اور سندھ حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کی دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پنڈی کے فرزند سندھ کے بیٹے اور بھٹو کے نواسے کو نہیں ڈراسکتے بھٹو خاندان موت کی دھمکیوں سے کبھی نہیں گھبرایا انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور نام نہاد احتساب کی آڑ میں اپوزیشن کی کردار کشی اور گرفتاریوں سے باز آجائے بصورت دیگر آج کا بویا انہیں کل کاٹنا پڑے گا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں