لکی مروت، منگنی کی تقریب میں فائرنگ کے بعد فرار ہونے والی9افراد گرفتار ، قبضے سے اسلحہ برآمد

منگل 19 مارچ 2019 23:35

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پولیس نے منگنی کی تقریب میں فائرنگ کے بعد فرار ہونے والی9افراد کو فائرنگ تبادلے کے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ نورنگ کے تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک کی پولیس پارٹی گشت پر تھی کہ اس دوران نار اکبر کلہ سے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ پشاور پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم حمید اللہ کی منگنی کے سلسلے میں ان کے دوستوں نے فائرنگ کی ہے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے موٹر کاروں میں سوار ہوکر فرار ہونے کی کوشش کی لیہکن پولیس نے تعاقب کرکے انہیں انڈس ہائی وے پر گھیر لیا جس پر ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لوگوں اور پولیس اہلکاروں کو خوفزدہ کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی لیکن جوابی فائرنگ کے بعد اشتہاری ملزم قریبی آبادی میں روپوش ہوگیا جبکہ پولیس نے 9ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6کلاشنکوفیں،3پستول اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کرلئے ملزمان کی تین موٹر کاریں بھی تحویل میں لے لی گئیں اور ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں