لکی مروت،شرپسندوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والی ڈیٹا کلکٹر اینڈ مانیٹرنگ اسسٹنٹ صوفیہ بی بی سپرد خاک

جمعرات 28 مارچ 2019 21:58

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2019ء) ٹرائبل سب ڈویژن لکی مروت میں شرپسندوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والی آزاد مانیٹرنگ یونٹ کی خاتون ڈیٹا کلکٹر اینڈ مانیٹرنگ اسسٹنٹ صوفیہ بی بی کو ان کے اآبائی گائوں اعضر خیل کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحومہ کی نماز جنازہ میں آئی ایم یو خیبر پختونخواکے ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر فہد وزیر، اسسٹنٹ کمشنر لکی عید نواز شیرانی،ڈی ای او نذیر احمد خان، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسراسحاق وزیر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی فہیم اللہ اور ایس ڈی ای او قدیر شاہ سمیت لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر مرحومہ صوفیہ بی بی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی سرکاری فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئی ہیں اور شہید کبھی نہیں مرتے بلکہ وہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں