ش* جھوٹ اور منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ، ڈ اکٹر ہشام انعام اللہ خان

ذ*عوام کی بے لوث خدمت اور ان کے سامنے سرخرو ہونا سیاست کا نصب العین ہے وہ ایک ایسے علاقے سے عوام کے بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں جہاں غربت، بھوک اور افلاس ہے یہاں تک کہ لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی تک میسر نہیں انہیں ان مسائل کا پوری طرح ادراک ہے اور ان کے حل کے لئے وہ اپنی بھرپورتوانائیاں بروئے کار لائیں گے،صوبائی وزیر صحت

پیر 15 اپریل 2019 22:06

;لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ وہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عوام کی بے لوث خدمت اور ان کے سامنے سرخرو ہونا سیاست کا نصب العین ہے وہ ایک ایسے علاقے سے عوام کے بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں جہاں غربت، بھوک اور افلاس ہے یہاں تک کہ لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی تک میسر نہیں انہیں ان مسائل کا پوری طرح ادراک ہے اور ان کے حل کے لئے وہ اپنی بھرپورتوانائیاں بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے زنگی خیل میں سابق تحصیل نائب ناظم حبیب الرحمان کی طرف سے منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا دیگر مقررین میں تحصیل نائب ناظم حبیب الرحمان، پی ٹی آئی قائدین فرمان اللہ خان و ڈاکٹر محمد اقبال اور مولانا عبداللطیف عثمانی شامل تھے جنہوں نے اہل علاقہ کو درپیش مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر فیصل انعام اللہ خان، بلدیاتی نمائندے اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لکی مروت کے لئے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں اربوں روپے مالیت کے منصوبے منظور کئے ہیں ایک ارب30کروڑ روپے کی لاگت سے نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالجز بنیں گے جن میں مقامی طلبہ کے داخلے کو30فیصد کوٹہ ہوگا جنہیں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈگریاں جاری کی جائیں گی،25کروڑ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ٹراما سینٹر قائم کیا جائے گا اور اتنی ہی رقم خراب ٹیوب ویلوں کی مرمت و بحالی اور انہیں شمسی توانائی پر منتقل کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 75کروڑ روپے شیخ بدین ڈیم کی تعمیر پر خرچ کئے جائیں گے جس سے سات ہزار کنال اراضی سیراب ہوگی اور زیر زمین سطح آب کے اوپر آنے میں مدد ملے گی پیزو کے لئے منظور شدہ بوائز ڈگری کالج پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا انہوں نے زنگی خیل میںگرلز ہائیر سیکنڈری سکول اورکمپری ہینسیو ہیلتھ یونٹ کے قیام، پاور ٹرانسمیشن لائن کی تبدیلی، ٹیوب ویلوں کے قیام ، سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر میں تین گرڈ سٹیشنوں کے قیام کے ساتھ ساتھ فراہمی بجلی کے منصوبوں پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اس کے علاوہ حکومت نے لکی مروت میں ریسکیو1122کے دو سینٹرز کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے جس پر32کروڑ روپے لاگت آئے گی انہوں نے مخالفین کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان کی بے جا مخالفت اور شکایتوں کے سبب ایک ارب روپے کے ڈسٹرکٹ اپلفٹ اور بیوٹی فیکیشن منصوبے کی مالیت70کروڑ روپے کردی گئی ہے جبکہ منظور شدہ منصوبوں اور فنڈز پر عدالتوں سے حکم امتناعی لے کر انہیں تعطل کا شکار کیا جارہا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آخری دم تک عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں