پی ٹی آئی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل ناکام ہوگئی،حاجی شیراعظم

منگل 22 اکتوبر 2019 23:00

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر اور سابق صوبائی وزیرحاجی شیر اعظم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج معاشرے کا ہر طبقہ سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار کھڑا ہے۔ وہ نورنگ کے علاقے مسلم باغ میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا نمائندوں سے باتیں کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر ایڈووکیٹ اقبال حسین، جنرل سیکرٹری قسمت اللہ خان، سیکرٹری اطلاعات حاجی سخی مرجان،حاجی اسم گل، دین محمد، جاوید اقبال،ایڈووکیٹ خان بادشاہ،عزت خان اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ حاجی شیر اعظم وزیرنے کہا کہ تبدیلی کے غبارے سے کب کی ہوا نکل چکی ہے حکمران اب وینٹی لیٹر پر ہیں اور آزادی مارچ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں عوام کی ان ہی مشکلات اور پریشانیوں کا ادراک کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتیں آزادی مارچ کررہی ہیںبنوں ڈویژن سے پی پی پی کارکنوں کی تیاریاں مکمل ہیں اور وہ پارٹی قیادت کے حکم پر آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں