ایمل ولی خان کی کامیاب پالیسیوں کے بدولت آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی،پارٹی رہنماء محمد فیاض خان

جمعرات 2 جولائی 2020 22:02

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی لکی مروت کے رہنمامحمد فیاض خان نے اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی صدر نے حال ہی میں کئے گئے فیصلوں سے کارکنوں کا مورال مزید بلند ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہاکہ اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان نے جب سے صوبائی صدارت کا منصب سنبھالا ہے تب سے صوبہ بھرمیں اے این پی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور آئے روز مختلف سیاسی پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جس کاسہراصوبائی صدرایمل ولی خان ہوجاتا ہے انہوں نے حال ہی میں صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان فیصلوں سے کارکنوں میں ایک نیاولولہ پیداہوگیاانہوں نے مزیدکہاکہ اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان کی کامیاب پالیسیوں کے بدولت آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں