کورونا وباء پاکستان کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، احمد خان نیازی

حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت بہت جلدوباء پر قابو پا لیا جائیگا،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2020 20:11

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے کوارڈی نیٹراحمدخان نیازی نے کہاہے کہ کورونا کی عالمگیروبائ سے دنیاکے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت متاثر ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت بہت جلدکوروناپرقابوپاسکے گی اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک پاکستان دنیا میں ایک مضبوط ملک کے طورپرابھرے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز لکی مروت کے دورے کے موقع پر پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خوئیدادخیل کی رہائش گاہ بعدازاں ڈی ایچ کیوہسپتال لکی مروت میں قائم کوروناوارڈکے معائنہ کے موقع پر کارکنوں اورمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا اس موقع پرفیصل انعام اللہ خان، صدرجوہرمحمد،ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹراقبال،حکیم اصغر،اقبال،تحصیل غزنی خیل ھاجی فرحان،فاروق جان،نورنگ صدرعارف اللہ،ریجنل فدائ اللہ،نصیراحمد،ملک ادریس خان،ملک نجیب اللہ،سابق ،فضل کریم،ڈاکٹرآصف،ناظم اکرم خان،ملک داوود،اسفندیارخان،صدام بادشاہ اورٹائیگرفورس لکی قیصرندیم سمیت بڑی تعدادمیں کارکن موجود تھے۔

کوارڈی نیٹراحمدخان نیازی نے کہاکہ بدقسمتی سے ملک پرکوروناجیسی وبائ نے حملہ کردیا جس سے نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ ملکی معیشت کوبھی نقصان پہنچ گیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کورونا کے خاتمے میں سنجیدہ ہے اورروزاول سے یہی کوشش کرتی ہے کہ اس موذی وبائ سے عوام محفوظ رہیں انہوں نے عوام پرزوردیاکہ کورونا کے حوالے سے حکومت کے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائی تاکہ اس مرض کو شکست دیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے مختصر عرصے میں ملکی خزانہ لوٹنے والوں کاگھیراتنگ کردیااورجیلوں میں بندکردیاجس کاسہراوزیراعظم عمران خان ہوجاتا ہے انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے بدولت کورونا کے باوجودنہ صرف ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے بلکہ بڑی تعداد میں عوام کی فلاح و بہبود اوران کے معیار زندگی بہتربنانے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے جس کی تکمیل سے عوام کوتمام تر زندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک میسر ہوگی

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں