لکی مروت :جماعت اسلامی قوم کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گی،حاجی عزیز اللہ خان

کوروناایک امتحان ہے جس سے نجات اپنی گناہوں سے توبہ اور اپنے اعمال درست کرنے میں مضمرہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2020 20:11

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2020ء) جماعت اسلامی لکی مروت کے ضلعی امیرحاجی عزیزاللہ خان نے کہاہے کہ کورونا قدرت کی جانب سے ایک امتحان ہے جس سے نجات اپنی گناہوں سے توبہ اور اپنے اعمال درست کرنے میں مضمرہے انہوں نیکہا کہ جماعت اسلامی قوم کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ جب زمین پرکوئی آفت آئیگی تواس سے نجات کے لئے قدرت سے اپنی گناہوں سے توبہ تائب ہونااوراپنے اعمال کو درست کریں تواس وبائ سے نجات ممکن ہوگاانہوں نے کہاکہ کورونا وبائ قدرت کی طرف سے ایک امتحان ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ پوری قوم اللہ تعالی سے اپنی گناہوں پر توبہ تائب ہوجائے اوراپنے اعمال کو درست کریں جس سے اس عالمگیروبائ سے چھٹکاراملناممکن ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں واحدسیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے ہر مشکل اور کٹھن حالات میں پاکستانی قوم کو کبھی تنہانہیں چھوڑی ہے جس کی زندہ مثال ملک میں آنے والیسیلابوں،زلزلے اورکوروناوبائ میں جماعت اسلامی کی بے لوث خدمت سب کے سامنے عیاں ہے انہوں نے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کی خدمت کے لئے کوشاں ہے اور انشائ اللہ جماعت اسلامی کی یہی جدوجہدآخری حد تک جاری رہیں گی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں