لکی مروت ،قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:40

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) لکی مروت علاقے عیسک خیل میں قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین اپنی بیٹھک میں خوابیدہ تھے کہ ملزمان نے اندر گھس کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مدعی نقیب اللہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی برکت اللہ(29سال) اور دوست صفت اللہ(23سال)کے ہمراہ بیٹھک (مہمان خانی) کے صحن میں خوابیدہ تھے کہ کسی کے ریپیٹر بندوق کے بٹ مارنے سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ ری پیٹر بندوقوں سے مسلح ملزمان نادر، محمد ابراہیم، نوید اللہ اور انشاء اللہ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان نے فائرنگ کی جس سے صفت اللہ موقع پر جاں بحق اور ان کے بھائی شدید زخمی ہوگئے جو بعد میں گورنمنٹ سٹی ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ مدعی کے بقول چارپائی سے نیچے اتر کے زمین پر لیٹ کرانہوں نے فائرنگ حملے کی زد میں آنے سے جان بچائی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں