ق*پیسکو لکی مروت کے ماہ دسمبر کے بلوں میں بھاری جرمانے،صارفین کے ہوش اڑادیئے

صارفین جرمانوں کی معافی اور اوور بلنگ کی شکایات کیساتھ پیسکو حکام کے دفاتر کا طواف کرنے پر مجبور

اتوار 10 جنوری 2021 19:10

ی* لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2021ء) پیسکو لکی مروت نے ماہ دسمبر کے بلوں میں بھاری جرمانے ڈال کر صارفین کے ہوش اڑادیئے ، صارفین جرمانوں کی معافی اور اوور بلنگ کی شکایات کے ساتھ پیسکو حکام کے دفاتر کا طواف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ماہ دسمبر کے بجلی بل موصول ہوئے تو ان میں بھاری جرمانے ڈالے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں20ہزار روپے سے زائد جرمانے کی رقم شامل کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی کی بجائے نقصانات جرمانوں کی شکل میں ان سے پورے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو صارفین اپنے بل باقاعدگی سے جمع کرتے ہیں وہ پیسکو کی طرف سے تعریف و توصیف کے مستحق ہیں لیکن پاور سپلائی کمپنی بھاری جرمانوں کے ذریعے ان کا اعتماد مجروح کررہی ہے ۔

صارفین نے پیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بنوں سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کے بلوں میں ڈالے گئے جرمانے معاف کئے جائیں اور مقامی افسران کوتمام تر توجہ نادہندگان سے وصولیوں اور کنڈہ کلچر کے خاتمے پر مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں