صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی کوششوں سے لکی مروت کیلئے پاور سیکٹر میں تین اہم منصوبوں کی منظوری دیدی گئی

منگل 12 جنوری 2021 17:47

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2021ء) سیف اللہ برادران اور صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی کوششوں سے حکومت ضلع لکی مروت کے لئے پاور سیکٹر میں تین اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ نئے منظور شدہ منصوبوں میں لکی سٹی کے لئے 132کے وی گرڈ سٹیشن، تجوڑی کے لئی132کے وی گرڈ سٹیشن اور تاجہ زئی تا سرائے نورنگ ٹرانسمیشن لائن بچھائی کے منصوبے شامل ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی سٹی گرڈ سٹیشن کے لئے اراضی پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہے جبکہ تجوڑی گرڈ سٹیشن کے لئے اراضی حاصل کی جائے گی ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ تجوڑی میں132کے وی گرڈ سٹیشن کے قیام سے سلیمان خیل، احمد زئی، بیٹنی اور دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل ختم ہوں گے اس کے علاوہ تاجہ زئی اور سرائے نورنگ کے مابین نئی ٹرانسمیشن لائن کی بچھائی سے بجلی کی سپلائی سسٹم میں بہتری آئے گی ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے پاور سیکٹر کے منصوبوں کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر انرجی عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ضلع لکی مروت کے عوام عقریب گیس منصوبے کی منظوری کی خوشخبری بھی سنیں گے جس سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کی91,92اور93میں گیس سے محروم علاقوں کو قدرتی گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

لکی مروت میں شائع ہونے والی مزید خبریں